اسلام آباد: (سچ نیوز) ایف بی آراور پاور سیکٹر کے آئی ایم سے مذاکرات کا پہلا دور ختم، آئی ایم ایف نے براہ راست ٹیکس کے نظام اور پاور سیکٹر میں مزید اصلاحات کے لئے اقدامات کا کہہ دیا۔
اسلام آباد میں ایف بی آر حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو ٹیکس نظام اور نئی ادارتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ وفد نے ٹیکس نظام کو مزید سخت کرنے اور ریونیو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی جائیں۔
پاور ڈویژن حکام نے وفد کو ریفارمزچارٹ، ٹیرف، ریکوری اور لاسز سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
آئی ایم ایف وفد کی جانب سے نیا ریفامز چارٹ حکام کے حوالے کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں کی سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب ریفارمز چاٹ 2014ء میں بھی دیاکیا گیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔