ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اسٹار اوراونر کولکتہ نائٹ رائیڈرز شاہ رخ خان نے کپتان روہت شرما سے وعدہ کیاکہ وہ ان کیلیے آئی پی ایل میں اپنی معروف فلم بازیگر کے گانے پر پرفارم کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے بازیگر کی ریلز کے 25 برس مکمل ہونے پر ٹویٹر پر اس حوالے سے پوسٹ کی، جس پر بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے کہا کہ یہ میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے، اس پر شاہ رخ نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ اس فلم کے ایک گانے کالی کالی آنکھیں پر ان کے لیے آئی پی ایل کے دوران پرفارم کریں گے۔