لاہور (سچ نیوز)جنرل(ر)صلاح الدین نے کہاہے کہ ا ٓرمی کمانڈنے دفاعی اقدامات پورے کرلئے ہیں،بھارت نے پہلے فضائی حدودکی خلاف ورزی کی،بھارتی حملے کے بعدپاکستان کاجواب دینابنتاتھا۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل(ر)صلاح الدین نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلاہے، آرمی کمانڈنے دفاعی اقدامات پورے کرلئے ہیں، پاکستان نے کئی سال دہشت گردی کامقابلہ کیا،اس وقت بھارتی میڈیااورماہرین آگ لگارہے ہیں،پاکستان میں سیاستدان اورمیڈیانے تحمل کامظاہرہ کیا،پاکستان نے بتادیاتھاسرحدکی خلاف ورزی ہوئی توجواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی خودمختارملک سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرتا، وزیراعظم کی جانب سے امن کاپیغام دینے کے بعدگیندپھربھارتی کورٹ میں ہے، بھارت کی طرف سے کچھ ہواتوپاکستان کوجواب دیناپڑےگا، بھارت نے پہلے فضائی حدودکی خلاف ورزی کی،بھارتی حملے کے بعدپاکستان کاجواب دینابنتاتھا۔