سڈنی(سچ نیوز)آسٹریلیا کے علاقے ساؤ تھ ویلز میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیلی کاپٹر درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے صوبے نیو ساوتھ ویلز میں جنگل کی آگ بجھانے کی کوشش میں ایک ہیلی کاپٹر درختوں سے ٹکرا کر گرگیا۔ اس حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے ۔ شہری ہوا بازی کے ادارے کے ترجمان پیٹر گبسن کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں صرف ایک پائلٹ موجود تھا جو کہ ہلاک ہوا ہے ۔ یاد رہے کہ نیو ساوتھ ویلز میں گزشتہ 2 دنوں سے جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے جس سے 2 مکان جل کر راکھ ہو چکے ہیں ۔