سڈنی(سچ نیوز)مغربی آسٹریلیا کے پل بارہ ریجن میں ایک ٹرین92کلومیٹر تک ڈرائیور کے بغیر چلتی رہی۔ٹرین پر خام لوہے کی کان سے لوہا لاداگیاتھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور نے ٹرین سٹاٹ کی اور ایک ڈبے کا معائنہ کرنے کیلئے ریل سے اتر گیاجس پر ٹرین ڈرائیور کے بغیر کے ہی چل پڑی اور ایک گھنٹے میں92کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد پٹیری سے اتر گئی۔تاہم اتفاق سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آسٹریلیا کا ٹرانسپورٹ بیورو واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔