ابوظہبی: (سچ نیوز ) ٹیم پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی کا میدان 66 رنز سے مار لیا، کپتان سرفراز اور مرد میدان عماد وسیم نے دبئی میں بھی جیت پر نظریں جما لی ہیں۔
سیریز کے افتتاحی ٹی 20 میچ میں شاہین اپنے مدمقابل کینگروز پر خوب جھپٹے، بابر اعظم کی شاندار ففٹی بلکہ ناقابل شکست 68 رنز اننگز کی بدولت ٹوٹل 155 رنز تک پہنچ گیا۔ جواب میں قومی بولرز نے بھی برتری کی کمال دھاک بٹھائی، دو تو صفر پر ہی آئے، ان سمیت آٹھ آسٹریلین بلے باز ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچ پائے۔
انجری کو مات دینے والے عماد وسیم نے تین شکار سے شاندار کم بیک کو یادگار بنایا، میچ کے بعد مرد میدان اور کپتان سرفراز نے ٹیم کا پلان بھی بتا دیا، 89 رنز پر ڈھیر مہمان کھلاڑیوں کو 66 رنز کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔
سیریز میں ایک صفر سے آگے شاہینوں نے کل دبئی کے میچ پر نظریں جما لیں، نمبر ون ٹیم پاکستان کی ٹاپ پوزیشن پر گرفت زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔