اسلام آباد (سچ نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زداری نے آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے جبکہ اس دوران ان کے وکلاءکی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہوگی ۔
دنیا نیوز کے مطابق آصف زداری نے آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سے قبل کہا جارہا تھاکہ وہ سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہونگے بلکہ ان کے ٹیم میں شامل سینئر وکلاءان کی جانب سے عدالت میں پیش ہونگے لیکن بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ آصف زرداری بھی وکلاءکی ٹیم کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے ۔
ان کے وکلاءکی ٹیم میں فاروق نائیک ، اعتزاز احسن شامل ہیں جبکہ نیئر بخاری ، لطیف کھوسہ اور بابر اعوان بھی سا تھ ہونگے ۔ سپریم کورٹ نے جعلی اکاﺅنٹ کیس میں آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کوطلب کر رکھا ہے ۔