Iبوظہبی: (سچ نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا معرکہ آج شیخ زید سٹیڈیم میں ہوگا۔ کینگروز جیتنے اور شاہین سیریز بچانے کیلئے میدان میں اتریں گے۔
کینگروز کی اولین ترجیح یہی ہوگی کہ وہ اس بار بھی کامیابی کی بدولت سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیں اور سیریز کے ابتدائی 2 میچوں کے نتائج کے پیش نظر یہ کوئی حیران کن بات بھی نہیں ہو گی پہلے 2 ون ڈے جیت کر آسٹریلین ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔ عثمان خواجہ محض 2 سے زائد رنز کر کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2019 کے ٹاپ بیٹسمین بن سکتے ہیں۔
کپتان شعیب ملک کا خیال ہے کہ وہ تبدیلیوں سے گریز نہیں کریں گے کیونکہ ورلڈ کپ سے قبل انہیں ممکنہ طور پر اپنے بیشتر کھلاڑیوں کو آزمانا ہے، شعیب ملک کو اپنے باؤلنگ کے شعبے کی جانب سے مایوسی کا سامنا ہے اور وہ منتظر ہیں کہ کب ان کا کوئی باؤلر آگے بڑھ کر کچھ کر دکھائے گا کیونکہ دو میچوں میں حریف ٹیم کی محض چار وکٹیں گرانے والے پیسرز کی رنز روکنے میں ناکامی نے سپن باؤلنگ کو بھی غیر موثر بنا دیا ہے۔