ممبئی(سچ نیوز) نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود کو 25 سال کی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی شادی کے لیے بہت چھوٹی ہوں۔بالی ووڈ کی سٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر کی شادی کے بعد میڈیا میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی شہنائیاں گونجنے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم عالیہ بھٹ کے حالیہ بیان نے ان کی رنبیر کے ساتھ شادی کی خبروں پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالوں کے جواب دئیے۔ تاہم ان سے جو سوال سب سے زیادہ پوچھا گیا وہ شادی کے حوالے سے تھا۔ عالیہ بھٹ کے چاہنے والے یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ وہ رنبیر کی دلہن کب بنیں گی؟ تاہم عالیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا تمام لوگ مجھ سے شادی کے حوالے سے سوال کیوں پوچھ رہے ہیں۔ ابھی میں صرف 25 سال کی ہوں اور مجھے لگتا ہے شادی کے لیے ابھی بہت چھوٹی ہوں لہٰذا میری شادی میں ابھی بہت وقت ہے۔