کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ مہوش حیات ڈراموں اور فلموں سمیت ماڈلنگ کے شعبے میں بھی اپنا لوہا منواچکی ہیں، جبکہ ان کی اب تک کی تمام پاکستانی فلمیں باکس آفس پر کامیاب قرار پائی ہیں۔مہوش حیات طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ۔ حال ہی میں انہوں نے گولڈن کپڑوں میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو لوگوں نے انہیں شادی کے مشورے دینا شروع کردیے۔مہوش حیات کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے پر ایک صارف نے انہیں بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور سے تشبیہہ دے دی حالانکہ اس سے قبل انہیں نرگس فخری کا ہم شکل کہا جاتا رہا ہے۔