اسلام آباد (سچ نیوز )وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں اور پھر قوم سے خطاب کے دوران سب سے پہلے کڑا احتساب کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس عمل کو تیز کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کومعاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے کیے گئے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اور احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔واضح رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق سپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور انہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے۔