لاہور (سچ نیوز) پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے بابر عزیز بھٹی کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا.دنیا نیوز کے مطابق نکاح میں جوڑے کے قبول ہے کہنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،ویڈیو میں نکاح خواہ حق مہر کی رقم کا اعلان بھی کرتے سنائی دیتے ہیں۔ماڈل ایمان علی کو حق مہر میں 25 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے ، جس میں سے 10 ہزار روپے انہیں فوری طور پراداکردئیے گئے ۔ایمان علی نے نکاح کی تقریب میں زرد رنگ کا لہنگا اور انارکلی فراک پہنا، دونوں میاں بیوی نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران خوب رقص بھی کیا.۔