اداکار سنیل شیٹھی کرکٹ کے میدان میں ڈھیر، ہسپتال لے جانا پڑگیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

اداکار سنیل شیٹھی کرکٹ کے میدان میں ڈھیر، ہسپتال لے جانا پڑگیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کو کرکٹ کھیلنا اتنا مہنگا پڑا کہ انہیں ہسپتال جانا پڑگیا۔بالی ووڈ میں 90 کی دہائی میں ایکشن ہیرو سمجھے جانے والے اداکار سنیل شیٹھی کرکٹ کے میدان میں ڈھیر ہو گئے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ کرکٹ جیسے کھیل کا شوق رکھنے والے سنیل شیٹھی میچ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹھی کے ساتھ حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب وہ ممبئی میں اپنے شوق کے مطابق کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے۔ حریف ٹیم کے بیٹسمین کی جانب سے بال کو ہٹ کیا گیا جسے کیچ کرنے کے چکر میں سنیل شیٹھی کا پاؤں سلپ ہو گیا اور وہ منہ کے بل گرگئے۔سنیل شیٹھی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ خوش قسمتی سے سنیل شیٹھی کو بڑی چوٹ نہیں آئی تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اندرونی چوٹ کے باعث اداکار کے منہ کے ٹشوز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہے۔تمام تر علاج کے بعد سنیل شیٹھی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اداکار کو چوٹ ٹھیک نہ ہونے تک مکمل طور پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Exit mobile version