لاہور(سچ نیوز) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ کامیڈی میں سخاوت ناز کی صلاحیتوں سے متاثر ہوں، کراچی کی نسبت لاہور میں بہترین کامیڈی ہوتی ہے اور بھارت سمیت دنیا بھر کے لوگ لاہور کے کامیڈینز سے متاثر ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ جب بھی وقت میسر آتا ہے سٹیج ڈرامہ دیکھتی ہوں اور اداکاروں کے چٹکلوں سے محفوظ ہوتی ہے۔ سٹیج ڈرامہ تفریح کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں معین اختر اور عمر شریف نے کامیڈی کے میدان میں نام پیدا کیا تاہم لاہور میں یہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے فنکار بھی ہمارے کامیڈینز سے متاثر ہیں اور ان سے سیکھتے ہیں۔نیلم منیر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کسی فلم میں کامیڈین سخاوت ناز کے ساتھ کام کروں۔