عمان (سچ نیوز)اردن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے نتیجے میں سکول کے بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن میں بحر مردار کے علاقے میں پکنک کے لیے جانے والی سکول بس سیلابی ریلے کے زد میں آکر بہہ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق بس پر استادوں اور بچوں سمیت 44افراد سوار تھے۔دوسری جانب محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ امدادی ٹیموں نے کارروائی کرکے 11بچوں کو بچالیا۔