اردنی انٹیلی جنس کا ریٹائرڈ جنرل قاتلانہ حملے میں ہلاک

اردنی انٹیلی جنس کا ریٹائرڈ جنرل قاتلانہ حملے میں ہلاک

عمان (سچ نیوز)اردن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے انٹیلی جنس ادارے کا ایک ریٹائرڈ جنرل ہلاک ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت عمان میں پیش آیا،تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق انٹیلی جنس ڈائریکٹر برائے انسداد دہشت گردی حابس الحناینہ کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔اردن کے سرکاری ذرائع کے مطابق سابق انٹیلی جنس جنرل کی ہلاکت میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں۔

Exit mobile version