پیرس ( سچ نیوز ) ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے فرانسیسی صدر کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ ترک صدر چنے گزشتہ روز اپنے ایک خطاب میں یورپ میں اسلام مخالف اقدامات کو تنقید کا ہدف بنایا تھا۔ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں پر الزام عائد کیا کہ وہ آزادی مذہب کو نہیں سمجھ رہے اور یہ کہ انہیں دماغی معائنے یا علاج کی ضرورت ہے۔ یہ معاملہ پیرس میں ایک 18 سالہ نوجوان کے ہاتھوں ایک استاد کے قتل کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ اس استاد نے اپنی کلاس میں پیغمبر کے اسلام کے خاکے طلبہ کو دکھائے تھے۔