مقبوضہ بیت المقدس (سچ نیوز )اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملکی ٹیلی کام کے ایک ادارے کو مراعات دینے کے الزام میں 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن کے جن 3 الزامات کا سامنا ہے اْن میں سے ایک الزام میں پوچھ گچھ کی گئی ۔ انسداد بدعنوانی کے ادارے کے حکام کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے بازیق ٹیلی کام کو خصوصی مراعات دلوائی تھیں تا کہ اْن کی اور ان کی اہلیہ کی خصوصی ٹیلی وژن کوریج کی جا سکے۔ چھان بین کرنے والے حکام نے ملکی وزیراعظم سے 4 گھنٹے تک تفتیشی سوالات کیے۔