تہران(سچ نیوز ) ایران نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ عمان کو اسرائیل کی جانب سے مسلم ریاستوں کو تقسیم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بحرام قسیمی نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے عمان کے دورے کو مسلم ریاستوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے اور ہا ہے کہ یہ اسرائیل کے فلسطین پر 70 سالہ قبضے اور فلسطینیوں کے قتل عام کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔انہوں نے مسلم ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو خطے میں مزید مصائب یا تنازعات پیدا کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ اور تجربے نے ثابت کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے غیر قانونی مطالبات کو تسلیم کرنے سے انہیں مزید دباو بڑھانے، خطے میں اپنے ایجنڈا کو آگے بڑھانے اور فلسطینی قوم کے ناقابل اعتماد حقوق کو نظر انداز کرنے کے لیے تقویت ملتی ہے۔