تل ابیب (سچ نیوز) اسرائیل بھارت کو 50کروڑ ڈالر کے 50جاسوسی طیارے دے گا۔ یہ فوجی مقاصد کے لئے استعمال ہونگے۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق اسرائیلی ایروسپیس انڈسٹریز کے حکام سے بھارتی وزارت دفاع کے وفد نے ملاقات میں اتفاق کیا ہے۔ یہ ڈرون 270کلو وزن، میزائل، 45گھنٹے 35000فٹ کی بلندی پر اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حالیہ برسوں میں اسرائیل ”ہیرون “ ڈرون فرانس اور ترکی کو بھی دے چکا ہے۔