لندن (سچ نیوز) کشمیر میں کور کمانڈر رہنے والے بھارتی جرنیل نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ہائبرڈ وار میں بھارت کو شکست دی ہے جس پر پاک فوج کو پورے نمبر دینے پڑیں گے۔
سابق بھارتی کورکمانڈرناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاءحسنین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں آئی ایس پی آر کی کارکردگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا اور بھارت ہارگیا، آئی ایس پی آر نے اطلاعات کے میدان میں بھارت کو شکست دی، پاکستان نے معلومات کے معاملے میں پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔انہوں نے مزید کہا کہ روایتی جنگوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور امریکہ کو یہ بات سمجھنے میں 18 سال لگ گئے۔
سابق بھارتی جنرل نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کشمیر اور بھارت کے لوگ فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، آئی ایس پی آر نے سکھایاکہ معلومات کا استعمال کیسے ہوتا ہے، دنیا میں دہشتگردی کی لہر ہے اور لوگ ہائبرڈ وار سے ناواقف ہیں، ہائبرڈجنگ کیاہوتی ہے،آئی ایس پی آرنے ہمیں بتایا
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاءحسنین بھارتی فوج کی 15 اور 21 کور کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں۔ 15 کور کا ہیڈ کوارٹر سرینگر میں واقع ہے ۔