اعظم سواتی استعفیٰ دیں، ورنہ دھرنا دیں گے: گرفتار افراد کے اہلخانہ کا مطالبہ

اسلام آباد: (سچ نیوز ) گرفتار افراد کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اعظم سواتی کے لوگوں نے گھر پر حملہ کیا، خواتین کے بال نوچے گئے، وفاقی وزیر تین دن میں استعفیٰ دیں، ورنہ دھرنا دیں گے۔

اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پر گرفتار افراد کے بھائی عبداللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی نے جو کچھ کیا اپنی عزت بچانے کے لیے کیا، وفاقی وزیر اعظم سواتی سب کچھ کرنے کے بعد اب بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کا رواج ہے کہ مرد لڑتے ہیں لیکن خواتین پر ہاتھ نہیں اٹھاتے، میرے بھائی کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، میرے بھائی کے پاس کھانے کے پیسے نہیں تو گولی کہاں سے لے گا؟

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اعظم سواتی میرے بھائی کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر کے بیٹے عثمان سواتی نے کہا کہ تم مجھ سے ٹکر نہیں لے سکتے۔

ملزم کے بھائی عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کہ وہ وفاقی وزیر اعظم سواتی کی رکنیت فوری معطل کریں نہیں تو ہم ان کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے، ہم اعظم سواتی کے استعفیٰ کے لیے 3 دن کا وقت دے رہے ہیں۔

Exit mobile version