اسلام آباد(سچ نیوز) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو پاکستان سے کسی قسم کی مدد نہیں مل رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اورقیمتی جانوں کے ضیاع پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے،آرمی چیف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو پاکستان سے کسی قسم کی مدد نہیں مل رہی ہے،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کئی دھڑے افغانستان میں روپوش ہیں،افغانستان میں دہشتگردی کاشکارہونیوالے پاکستانیوں کودہشت گردکہنابدقسمتی ہے،افغانستان میں قیام پذیرپاکستانی بھی افغانیوں کیساتھ دہشتگردحملوں کاشکارہوجاتے ہیں۔