کابل(سچ نیوز)افغان صدر اشرف غنی نے 2019ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار دوبارہ حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔امریکی ٹی وی کے مطابق وہ 2014ء سے افغانستان کے صدر چلے آ رہے ہیں۔وہ اب تک ملک میں امن وامان کی صورت حال کی بحالی اور تمام علاقوں میں اپنی حکومت کی عمل داری کے قیام میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔امریکی حکومت کی ایک کمیٹی نے حال ہی میں رپورٹ میں کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران میں کابل حکومت کے ہاتھ سے بہت سے علاقے نکل گئے ہیں ،اس کی عمل داری محدود ہو کر رہ گئی ہے اور طالبان کے خلاف لڑائی میں اس کی سیکیو رٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔