افغان مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے پر بے جا بھارتی خدشات مسترد کر دئیے
نئی دہلی(سچ نیوز) نئی دہلی میں ایک انٹرویو میں اینکر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ یقین دہانی کراسکتے ہیں کہ طالبان کے ساتھ امن معاہدہ بھارت کی سلامتی کیلئے تباہ کن نہیں ہوگا، عبداللہ عبداللہ نے اینکر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاطالبان کے ساتھ امن معاہدہ کسی بھی دوسرے ملک کی سلامتی کیلئے تباہ کن نہیں ہونا چاہیے ۔