اسلام آباد: (سچ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی زیر صدارت کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ سردی سے قبل گیس کی ممکنہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سےلوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری بھی دی جائے گی۔
وزارت پٹرولیم نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی سمری ای سی سی کو بھجوادی ہے، اقتصادی رابطہ کٹیج کا اجلاس کل منعقد ہو گا جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کریں گے ۔ ای سی سی اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پلان 3 سے چار ماہ کیلیے نافذ کیا جاسکتا ہے،گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی ای سی سی اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق امور بھی زیرغور آئیں گے جبکہ ڈھوک حسین ون فیلڈ سے گیس کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے گا۔