نیویارک (سچ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرپریواین ہائی کمشنرکی رپورٹ کی سفارشات پرعمل کیا جائے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرے۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پراقوام متحدہ کمیشن بنائے۔