صنعاء (سچ نیوز)یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی الحدیدہ میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان ایک دوسرے پر درمیانے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔16 کلو میٹر نامی علاقے میں پیش قدمی کے بعد العمالقہ بریگیڈ کے حملوں میں 36 حوثی باغی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے ۔خیال رہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے جمعرات اور جمعہ کے روز الحدیدہ گورنری کے مختلف مقامات پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر وسیع پیمانی پر بمباری کی۔ بمباری میں الحدیدہ کے جنوبی داخلے راستوں پر قائم باغیوں کے مراکز کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔