المصطفیٰ فاؤنڈیشن پاکستان اور ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت شریف پورہ فیصل آباد میں فری آئی کیمپ لگایا گیا۔جس میں ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر چیرمین ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کی زیر نگرانی مفت ادویات ۔مفت چیک اپ۔مفت اپریشن کیے گے۔سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ۔اس موقع پر المصطفیٰ فاؤنڈیشن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری میاں آفتاب احمد ۔رانا گونی میزبان کیمپ اور دیگر احباب محبت موجود تھے۔ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ پورے پاکستان میں مجبور سفید موتیے کے مرپضوں کے دکھوں کو کم کرنے کی کوشش کررھے ھیں ۔خاص طور پر شمالی علاقہ جات میں آنکھوں کے امراض بہت زیادہ ھیں۔اس لیے ھم شمالی علاقہ جات میں مسلسل کام کررھے ھیں۔