المصطفیٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سمانہ چک میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں میزبان چوہدری محمد اشرف واہلہ میاں ندیم احمد کی زیر نگرانی ڈاکٹر محمد عیظم نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا۔نظر کی عنکیں۔اور ادویات دیں۔اس موقع پر المصطفیٰ فاؤنڈیشن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری میاں آفتاب احمد۔انجمن طلبہ اسلام کے راہنما ملک محمد علی مصطفائی نے خصوصی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے میاں آفتاب احمد نے کہا کہ المصطفیٰ فاؤنڈیشن پاکستان دکھی انسانیت کی خدمت میں دن رات مصروف ھے۔شہر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل اور آئی کیمپس لگائے جارھے ھیں۔المصطفیٰ فاؤنڈیشن پاکستان غربت جہالت کے خاتمہ کے لیے کوشاں ھے۔صحت تعلیم ہر انسان کا ںنیادی حق ھے۔