لاہور(سچ نیوز ) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 14اکتوبر کو ہو گی، قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونگے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 14اکتوبر کو ہو گی، ریٹرننگ افسران 27 اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، امیدوار 28 اگست سے 30اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہو گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی ،اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔
۔ این اے 35،این اے 53، این اے 56، این اے 60، این اے 63،این اے 65، این اے 69 میں ضمنی انتخاب ہو گا، این اے 103، این اے 124، این اے 131، این اے 243 میں بھی ضمنی انتخاب ہوگا، پنجاب اسمبلی کے13،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 9 ،سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2،2 حلقوں میں پولنگ ہو گی، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی3، پی پی 27، پی پی 87، پی پی 103 ،پی پی 118 میں ضمنی انتخابات ہونگے، پی پی 165،164 ، پی پی 201،پی پی 222، پی پی 261 میں بھی ضمنی انتخاب ہو گا، پی پی 272 ، پی پی 292 اور پی پی 296 میں بھی پولنگ ہو گی، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 3،پی کے 7، پی کے 44، پی کے 53، پی کے 61 ،پی کے 64، پی کے 78 ،پی کے 97 اور 99 میں پولنگ ہوگی، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87 اور پی ایس 30 میں ضمنی انتخاب ہو گا، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 اور پی بی 40 میں ضمنی انتخاب ہو گا۔