راولپنڈی (سچ نیوز )پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی تعینات کردئیے گئے ہیں ،پر امن ماحول میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنا یا جائے گا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی جوانوں کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں تعاون کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی دستے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔
واضح رہے کہ ملک کی تاریخ کے اہم ترین الیکشن کا انعقاد 25جولائی کو ہو رہا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پاک فوج سے تعاون مانگا تھا ،اس بار پاک فوج کی جانب سے ساڑھے تین لاکھ جوانوں اور افسران کی خدمات پیش کردی گئی ہیں ۔