نیویارک (سچ نیوز) نیویارک میں سعودی قونصل خانہ نے کہا ہے کہ نیویارک میں دریائے ہیڈسن کے ساحل پر مردہ پائی گئی 2 سعودی لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ، تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے کہا کہ دونوں لڑکیوں کی عمریں 16اور 22سال ہیں، یہ دونوں نیویارک سے 250 میل دور ریاست ورجینیا کے فیئرفکس مقام پر سکونت پذیر تھیں،دونوں کی لاشیں ایک دوسری سے بندھی ہوئی تھیں۔ ان کے جسم پر زدوکوب کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔ ابھی تک موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ،تا ہم پولیس کا خیال ہے کہ دونوں نے جارج واشنگٹن پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہو گی۔ نیویارک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ہی سے موت کے سبب کا تعین ہو سکے گا۔سعودی قونصل خانہ اس معاملے پر امریکی تحقیقاتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔