واشنگٹن(سچ نیوز) امریکا نے روسی ہتھیار خریدنے پر بھارت کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا دفاعی بل حتمی طور پر منظور کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے بھارت نوازی دیکھاتے ہوئے روسی ہتھیار خرید نے پر بھارت کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا دفاعی بل (نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ 2019)منظور کرکے دستخط کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کوبھجوا دیا گیا ہے۔بل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہناتھاکہ یہ بل امریکی اتحادیوں اور شراکت داروں کو سہولت فراہم کرنے کےلیے ہےاور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان پالیسیوں کو ذمہ دارانہ طور پر نافذ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی اوراحتساب کی روایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب دفاعی بل میں دوستانہ ممالک کو سرحدی سیکیورٹی آپریشن کےلیے دی جانے والی رقم کی شرائط بھی موجود ہیں، اس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا مسلح فورسز کی صلاحیت کو بڑھانے اور ان کی حمایت کےلیے پاکستان کو سیکیورٹی رقم فراہم کرسکتا ہے تاکہ وہ سیکیورٹی میں اضافہ کرسکے۔