واشنگٹن(سچ نیوز)امریکا نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی ہے،امدادکی منسوخی کافیصلہ امریکی وزیردفاع نے کیا ہے۔
جیونیوز کے مطابق سال کے شروع میں بھی کانگریس نے پاکستان کی50کروڑڈالرکی امدادروک لی تھی اس طرح سے روکی گئی امدادکی مجموعی مالیت80کروڑڈالرہوگئی ہے،ستمبرکے آخرتک امدادکی منسوخی کانوٹی فکیشن جاری کیے جانےکاامکان ہے،امدادکی منسوخی کافیصلہ امریکی وزیردفاع نے کیا ہے،پنٹاگون کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرنےمیں ناکام رہا ہے۔