واشنگٹن(سچ نیوز)امریکا میں نیوز چینل کے دفتر میں زبردستی گھسنے والے مشتبہ شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر زخمی کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نیوز چینل کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران سیکیو رٹی اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے مسلح ہونے سے متعلق وضاحت نہیں کی گئی۔واقعہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع فوکس نیوز فائیو کے دفتر میں پیش آیا ہے جو کہ وسکونسن روڈ پر واقع ہے، تاہم پولیس نے زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔