واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے اور پاکستان یقینی بنائے کہ طالبان وہاں محفوظ پناہ گاہوں کا مزہ نہ لیں۔
نجی ٹی وی چینل” سماءنیوز“ کے مطابق وسطی اور جنوبی ایشیا سے متعلق نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بریفنگ میں کہا ہے کہ افغانستان کے استحکام میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔ امریکی کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ نئے الفاظ میں دہراتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے، ایلس ویلز نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اگلے ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق سے بھی گریز کیا۔