نیویارک ( سچ نیوز )امریکا کی فیصلہ کن ریاست جارجیامیں بھی جوبائیڈن کا پلڑا بھاری ہونے لگا،ریاست میں99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی، جوبائیڈن کے ڈونلڈ ٹرمپ سے 917 ووٹ زیادہ ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جارجیامیں ڈیموکریٹک کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے ووٹوں کی تعداد24 لاکھ 49 ہزار371 ہو گئی جبکہ ان کے مدمقابل ری پبلیکن صدارتی ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹ 24 لاکھ 48 ہزار454 ہیں ،جارجیامیں کامیابی سے جوبائیڈن کو مزید 16 الیکٹورل ووٹ ملیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے 46 ویں صدر کے انتخاب کیلئے مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن 253الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ریپبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ 213الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں ۔