واشنگٹن(سچ نیوز )امریکہ میں موبائل گھروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، موبائل گھروں میں قیام پذیر امریکیوں کی تعداد میں 46 فیصد اضافہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں گھروں کی کرایوں میں شدید اضافے کی وجہ سے اپنی گاڑیوں میں زندگی گزارنے والے امریکیوں کی تعداد میں 46 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔امریکہ کی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں ماہرین کی طرف سے بے گھرا فراد کی مردم شماری سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق موبائل گھروں اور گاڑیوں میں رہنے والے امریکیوں کی شرح میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔سی بی ایس کی خبر کے مطابق بھاری کرایوں کی وجہ سے امریکہ کے شہروں لاس اینجلس، پورٹ لینڈ اور سان فرانسسکو میں اپنی گاڑیوں میں زندگیاں گزارنے والے امریکیوں کی تعداد عروج پر ہے۔سیٹل یونیورسٹی کی ماہر سارا رانکین نے موضوع کے بارے میں جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں میں رہائش کا موضوع ایک قومی مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔بے گھری اور غربت کے قانون کے مرکز NLCHP کی تحقیق کے مطابق ایسے امریکیوں کی تعداد میں حالیہ 10 سال میں2 گنا اضافہ ہوا ہے کہ جن کے پاس آٹو موبیل یا موبائل گھروں کے علاوہ قیام کی اور کوئی جگہ نہیں ہے ۔واضح رہے کہ رہائش کی مذکورہ شکل کو امریکہ کی متعدد ریاستوں میں غیر قانونی قبول کیا جاتا ہے۔