نیویارک (سچ نیوز) امریکہ ایک بار پھر مودی سرکار کوخوش کرنے کیلئے سرگرم عمل ہوگیا ، مولانا اظہر محمود پر پابندی کیلئے ایک اور قرارداد کا مسودہ تیار، ذیلی کمیٹی کا پلیٹ فارم استعمال کرنا کا فیصلہ کرلیا۔اے آروائی نیوز کے مطابق بھارت عسکری محاذ میں ناکامی کے بعد سفارتی سطح پر پاکستان کوپچھاڑنے کیلئے سرگرم عمل ہے اور امریکہ مولانااظہر مسعود پر پابندی لگا کر الیکشن سے قبل بھارت کو تحفہ دینا چاہتا ہے ۔سلامتی کونسل سے مولانا مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کی ناکامی کے بعد ذیلی کمیٹی سے قرارداد کی منظوری کا منصوبہ زیر عمل ہے ، امریکہ ایک بار پھر مودی سرکار کو خوش کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ، فرانس اورجرمنی سے ملکر مولانا اظہر مسعود کیخلاف پابندی کا مسودہ تیار کیا گیاہے جس کو منظوری کیلئے ذیلی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا ۔سلامتی کونسل کے رکن ممالک سیاسی مفادات کی بناءپر قرارداد کی حمایت سے گریراں ہیں، ماہرین کا کہناہے کہ ذیلی کمیٹی سے قراردا د کی منظوری سے غلط روایت قائم ہوگی ۔