واشنگٹن(سچ نیوز)امریکہ میں مسلم خاتون کو انتہائی توہین آمیز رویہ کا سامناکرنا پڑا ہے ، ایئر پورٹ افسران نے تلاشی کے نام پر "خون سے لت پیڈ "جو وہ دوران حیض استعمال کررہی تھی دکھانے پر مجبور کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ زینب نامی خاتون کو تلاشی کے نام پر افسراں نے بری طرح ہراساں کیا جب خاتون نے ائیرپورٹ پر افسران کو بتایا کہ وہ مدت حیض میں ہے اور پیڈ پہنا ہوا ہے ، تو انہیں یہ ثابت کرنے کیلئے کہا گیا ، جس کے بعد ا س کی ایڈیشنل اسکریننگ ہوئی ، جس میں زینب کو پر اپنا پینٹ اور انڈرویئر اتار کر پیڈا دکھانے کیلئے کہا گیا۔زینب نے ہف پوسٹ کو بتایا کہ تفتیش کے بعد جب انہوں نے افسر سے اس کا نام اور بیج نمبر پوچھا تو کچھ بتائے بغیر ہی وہاں سے چلے گئے۔مجھے صرف اس لئے روکا گیا کیونکہ میں مسلم ہوں یا میرے اہل خانہ نے ایک مرتبہ ایران کا سفر کیا تھا۔