واشنگٹن(سچ نیوز)ٹویٹر نے امریکا میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں شہریوں کو حصہ نہ لینے کے لیے راغب کرنے والے ہزاروں خودکار ٹویٹر اکاوئنٹس کو غیر فعال کر دیا جن میں سے اکثر خود کو ڈیموکریٹس کے طور پر ظاہر کرر ہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی خودکار انداز میں غلط معلومات پھیلانے والے اکاوئنٹس کی ایک سیریز کو معطل کر چکی ہے جو ہماری پالیسیوں کے خلاف تھا’۔سی این این کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی ٹویٹر کو ان اکاونٹس کے حوالے سے خبردار کر چکی تھی جن کو ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے شروع میں ختم کردیا گیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘رواں سال انتخابات کے لیے ہم نے رابطے کے لیے اوپن لائن قائم کی ہے اور ریاستی انتخابی عملے، ڈی ایچ ایس اور دونوں جماعتوں کے لیے مہم چلانے والی تنظیموں کے لیے براہ راست، آسان اور موثر راستے بنائے ہیں۔ٹویٹر کا کہنا تھا کہ اکاونٹ کے نیٹ ورک کو امریکا سے باہر چلانے کی بات سامنے آئی ہے لیکن اکاونٹس کس طرح کام کررہے تھے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کے 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت پر تشویش کے جواب میں ٹویٹر نے کئی مہینوں کے بعد ٹویٹر میں عوامی بحث میں جوڑ توڑ کے لیے بنائے گئے خود کار اور بوگس اکاؤنٹس کی نشان دہی کی اور ختم کردیے۔