ہیلینا ( سچ نیوز ) امریکی ریاست مونٹانا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلنگ لوگن انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب جنگل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے ایک انجن والے اس چھوٹے طیارے کے حادثے کی اطلاع صبح 7 بج کر 5 منٹ پر دی گئی۔
ایئر پورٹ آپریشن سپروائزر کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے کا ماڈل سیسنا 172 تھا۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔