نیویارک( سچ نیوز ) امریکہ نے دنیا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ تیار کر لیا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر اس کی تجرباتی پروازیں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ انڈیا ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ چھٹی جنریشن کا لڑاکا طیارہ پہلے سے موجود تمام لڑاکا طیاروں سے کہیں زیادہ بہتر ہے جس میں ڈرون اور لیزرز بھی نصب کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس طیارے کے متعلق زیادہ تفصیلات تاحال کسی کو معلوم نہیں ہیں تاہم فوجی ماہرین اور تجزیہ کار اس کے متعلق اپنا نقطہ نظر بیان کر رہے ہیں اور اسے دنیا کا سب سے بہترین اور جدید ترین لڑاکا طیارہ قرار دے رہے ہیں۔ یہ طیارہ ’نیکسٹ جنریشن ایئرڈومیننس فائٹر‘ (Next Generation Air Dominance (NFAD) fighter)کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں بوئنگ اور لاک ہیڈ نے ایف 22بنایا گیا اور وہی چھٹی جنریشن کے لڑاکا طیارے بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔