واشنگٹن(سچ نیوز)امریکہ کا صدر دنیا کے طاقتور ترین شخص سمجھا جاتا ہے اور اس کو ماہانہ 33ہزار333 یعنی چارلاکھ ڈالرز سالانہ تنخواہ کی مد میں ملتے ہیں۔مراعات اور سہولیات ماہانہ تنخوا کے علاوہ ہیں۔ عہدہ ختم ہونے کے بعد بھی امریکی صدر کو مراعات دی جاتی ہیں۔دو بوئنگ 747 طیارے صدر کے استعمال میں رہتے ہیں، جنہیں ائیرفورس ون کہا جاتا ہے۔ طیارے میں موجود صدر کے لیے خصوصی اپارٹمنٹ میں آفس، بیڈ روم اور جم ہوتا ہے۔طیارے میں ایک آپریشن تھیٹر اور ڈاکٹر بھی ہوتا ہے۔ طیارے میں 85 ٹیلی فون، انیس ٹی وی بھی ہوتے ہیں