واشنگٹن( سچ نیوز )عید الضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ پوری دنیا میں مسلمان منا رہے ہیں جبکہ آج دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تاہم واشنگٹن کے قریب رہنے والے کچھ مسلمانوں نے منگل کی صبح چرچ میں عید کی نماز ادا کی ۔
تفصیلات کے مطابق یوسف زروال مراکشی نژاد امریکی مسلمان ہیں، انہوں نے چرچ میں نماز عید کی ادائیگی کا خیرمقدم کیا ہے۔زروال نے کہا ہے کہ ہمیں عبادت اور نماز عید ادا کرنے کا موقع ملتا ہے، جس کا مقصد خدا کا قرب حاصل کرنا ہے، چاہے عبادتگاہ کوئی بھی ہو۔ ذاتی طور پر، میں اس پیغام کا حصہ بنتا ہوں کہ اگر رواداری دیکھنی ہو تو اِس برادری کو دیکھئے۔ریورنڈ ٹِم ہیفلن، ’سینٹ انڈریوز‘ کے سیکنڈ ریکٹر ہیں۔ ان کے بقول، عبادت کے لیے چرچ کی جگہ فراہم کرنا بین المذاہب مکالمے اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔نماز عید کے بعد متعدد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی؛ جس کے لیے لازم ہوتا ہے کہ غریبوں کا حصہ ان تک پہنچایا جائے۔ عید کا مقصد نماز عید پڑھنے اور کھانا تقسیم کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کو تحائف دینا اور خوشی میں شریک کرنا شامل ہے۔