واشنگٹن(سچ نیوز)امریکا کے مڈ ٹرم انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے الزام میں فیس بک کے 30اور انسٹاگرام کے85اکاؤنٹس بندکردیئے گئے۔فیس بک حکام نے کہا کہ امریکا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشکوک آن لائن سرگرمیوں سے متعلق رابطہ کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے فیس بک کے 30اور انسٹاگرام کے85اکاؤنٹس بندکردیئے گئے ۔ امریکی سکیورٹی حکام کے مطابق ان اکاؤنٹس کو امریکا کے باہر سے چلایا جا رہا ہے،بند کئے گئے اکاؤنٹس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مستقبل جاننے کے لیے امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔