نیویارک (سچ نیوز) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے (ناسا) نے چاند کی سطح پر بہتے ہوئے پانی کے شواہد تلاش کر لیے ہیں۔ اس پروجیکٹ کو لیمین الفا میپنگ پروجیکٹ (لیمپ) کا نام دیا گیا ہے۔اس تحقیق پر کام کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر کرٹ ردرفورڈ کا کہنا ہے کہ چاند پر پانی کی موجودگی کے حوالے سے نئے شواہد بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے جو امریکی سائنسدانوں کے دوبارہ چاند پر جانے سے قبل اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چاند کی روشن سطح پر لیمپ پروجیکٹ کے شعاعوں کے ذریعے انتہائی درستگی کے ساتھ نقشہ تیار کیا ہے جس سے ہمیں یہ معلوم کرنے میں مدد ملی ہے کہ پانی کہاں ہے اور کتنا موجود ہے۔