امریکی ریاست ہوائی میں لاوا کشتی کے اوپر گرنے سے 22 افراد شدید زخمی

امریکی ریاست ہوائی میں لاوا کشتی کے اوپر گرنے سے 22 افراد شدید زخمی

ہوائی (سچ نیوز)امریکی ریاست ہوائی میں لاوا پھٹنے سے کشتی میں سوار 22افراد شدید زخمی ہوگئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں سیاحوں کو آتش فشاں کے قریب جانا مہنگا پڑگیا،لاوا کشتی پرگرنے سے 22افراد شدید زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق آتش فشاں پہاڑ سے لاوا کشتی کے اوپر گرا اور سوراخ ہونے سے کشتی میں سوار سیاح زخمی ہوئے،تاہم زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منقتل کیا گیا ،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ گرم لاوا جب سمندر کے پانی میں ملتا ہے تو دھماکے سے ایسے واقعات پیش آسکتے ہیں۔

Exit mobile version