ایک اسرائیلی وزیر نے خبردار کیا ہے کہ ڈیمو کریٹ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کی صورت میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے
واشنگٹن سچ نیوز نے اسرائیل کے اخبار یروشلم پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر آباد کاری زاکی ہانجبی نے کہا کہ بائیڈن نے طویل عرصے سے کہہ رکھا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی جانب واپس جائیں گے ۔ اگر بائیڈن اسی پالیسی پر قائم رہتے ہیں تو اسرائیل اور ایران کے درمیان پرتشدد تصادم ہوگا تاہم اسرائیل کے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین زوی ہووز نے بائیڈن کو اسرائیل کا حقیقی دوست قرار دیا اور کہا میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی تجدید ہوتی ہے تو یہ پچھلے معاہدے سے بہتر ہوگا۔